02 اپریل ، 2015
لاہور......لاہور میں سابق وزیرمملکت صدیق کانجو کے بیٹے اور ان کے گارڈز کی فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالے طالب علم زین کے ملزممصطفیٰ کانجو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کانجو کوبیرون ملک فرار نہیں ہونے دیا جائے گا ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے کہروڑپکاپولیس روانہ کردی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں عینی شاہدین نے بتایا کہ زین پر نشے میں دھت لڑکے نے فائرنگ کی۔ بظاہر معمولی جھگڑے کا کیس ہے، لیکن قتل کا اصل محرک کا پتہ ملزم کی گرفتاری پر چلے گا .