پاکستان
02 اپریل ، 2015

پاکستان کاسعودی عرب کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کا عزم

پاکستان کاسعودی عرب کی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کا عزم

اسلام آباد......وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلا س میں فیصلہ کیا گیاہے کہ سعودی عرب کو خطرے کی صورت میں پاکستان سخت ردعمل کا اظہار کرے گا، ایوان کو اعتماد میں لینے کےلیے 6 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلایاجائےگا۔یمن کے معاملے میں پاکستان کے ممکنہ کردار اور سعودی عرب کی طرف سے فوج بھیجنے کی درخواست پر غور کےلیے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی، وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،، اور اس سلسلے میں مسلسل سعودی عرب سے رابطہ رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے پاکستان کا مفاد مقدم ہے ، تمام فیصلے عوامی خواہشات کے مطابق کریں گے ، یمن میں تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے ، مسائل کے حل کے لیے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے، سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی، اجلاس میں یمن سے پاکستانی محصورین کی واپسی کے امور بھی زیر غور آئے ۔

مزید خبریں :