02 اپریل ، 2015
دادو .........دادو میں پیپلزپارٹی کےرہنماپیرمظہرالحق کی رہائش گاہ کےچوکیدار کی پنکھےسےلٹکی لاش ملی ہے۔پولیس حکام نےخودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ متوفی چوکیدار کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو قتل کیا گیا ہے۔دادو کے شاہانی محلہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما پیرمظہرالحق کی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹکی چوکیدار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پیرمظہرالحق ان دنوں ملک سے باہر اور ان کے اہل خانہ کراچی میں مقیم ہیں۔ چوکیدار علی نواز گھر کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ متوفی کے بھائی ریاض حسین جویو نے جیونیوز کو بتایا کہ اس کابھائی پچھلے35سال سےپیرمظہرالحق کے گھر میں چوکیدار تھا۔ اس نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا ہے،پولیس حکام کاکہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔