02 اپریل ، 2015
اہور.....اینڈرسن کی سالگرہ پر منایا جاتا ہے بچوں کی کتابوں کا دن۔ بچوں کی کتابوں سے دوستی، کیوں کم ہو گئی۔2 اپریل کو ہرسال بچوں کی کتابوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ انسان کی کتاب سےدوستی بہت پرانی مگر، دورِ حاضرمیں یہ دوستی کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ وجہ بھی کسی سےڈھکی چھپی نہیں۔ کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائل فونز، کارٹون فلمز اور ویڈیو گیمز۔ کتاب پڑھنے کےلئےبچوں کےپاس وقت ہی کہاں؟کتاب بھی پڑھتے ہیں مگر فارغ وقت میں گیمز کھیلنا پسند ہے۔ بازاروں میں رکھی کتابیں اپنے ننھےقاریوں کی منتظر ہیں۔ والدین کابھی ماننا کہ بچےاور بڑھے سبھی کمپیوٹراورانٹرنیٹ میں کھوئے رہتےہیں۔ کتاب پڑھیں بھی تو کیسے؟ماہرین کہتےہیں، کتاب سوچوں کو یکسوبناتی اورجینےکا ڈھنگ سکھاتی ہے۔ اس سےدن بدن بڑھتی دوری ہی معاشرتی ٹوٹ پھوٹ کی بڑی وجہ بھی۔ چھوٹی عمر میں ہی کتاب سے دوستی کرا دی جائے تو سوچوں کے دھارےیقیناً بدلے جا سکتے ہیں۔