انٹرٹینمنٹ
03 اپریل ، 2015

فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم "فیوریس سیون " آج سے دھوم مچائے گی

 فاسٹ اینڈ فیوریس کی ساتویں فلم

ہالی وڈ.......ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی کرائم تھرلر فلم "فیوریس سیون " آج سے باکس آفس پر دھوم مچائے گی۔ اداکار پال واکر اس فلم کی تیاری کے دوران ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہالی وڈ کی ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے۔ تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فاسٹ اینڈ فیورئس فرنچائز کی ساتویں کڑی " فیورئس7" آج ریلیز کی جا رہی ہے۔فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ یہ فلم امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑبزنس کرے گی، اور اتوار تک تین روز میں 12کروڑ ڈالر سے زیادہ کمالے گی۔ فیوریس سیون میں ایکشن ہیرو وِن ڈیزل اورآنجہانی پال واکرجلوہ گر ہیں ۔ یہ فلم ابھی تیاری کے مراحل میں تھی۔ پال واکر ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ فلم میں پال واکر کا باقی کام ان کے بھائی کی مدد سے مکمل کیا گیا۔

مزید خبریں :