03 اپریل ، 2015
پشاور......قومی احتساب بیورونےکارروائی کرتے ہوئےخردبردکے الزم میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خیبرپختونخوا کو گرفتارکرلیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق ارشدخان کوفاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹرجنرل کی حیثیت سے شمالی وزیرستان اوردوسرے آئی ڈی پیزکی رقوم میں 6کروڑ روپے کی خردبردکے الزم میں گرفتارکیاگیاہے۔ارشدخان کوگورنرسردارمہتاب احمد خان نےعوامی شکایت پراس عہدے سے ہٹادیاتھا۔انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔