انٹرٹینمنٹ
03 اپریل ، 2015

برصغیر میں پاپ موسیقی کی بانی گلوکارہ نازیہ حسن کی آج سالگرہ

برصغیر میں پاپ موسیقی کی بانی  گلوکارہ  نازیہ حسن کی آج سالگرہ

کراچی.......پاکستان میں پاپ میوزک کی مقبول گلوکارہ نازیہ حسن کے مدُھر گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہے ہیں ۔ نازیہ حسن نے گائیکی کا آغاز بچپن ہی سے کردیا تھا لیکن انہیں اصل شہرت 80 کی دہائی میں صرف 15 برس کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے گیت سے ملی ۔دل موہ لینے والی سریلی آواز، پریوں جیسا حسن اور صلاحیتوں کا جو خزانہ نازیہ حسن کے حصے میں آیا، اسکی لوگ صرف خواہش ہی کرسکتے ہیں۔نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ پاکستان میں پاپ موسیقی کومقبول بنایا ۔ اسی لئے انہیں پاپ میوزک کے بانیوں میں تصور کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن کی شخصیت اپنے اندر اتنی دلکشی سمیٹے ہوئے تھی کہ ان کے ہر گیت، ہر ادا اور ہر انداز نے لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا ، یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں بھول نہیں پائے ۔13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں صرف پینتیس برس کی عمر میں یہ سریلی آواز کینسر کے مرض کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی ۔ لیکن اس کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

مزید خبریں :