03 اپریل ، 2015
کراچی........کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے کارروائی کر کے دو مبینہ بھتہ خوروں کوگرفتار کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے دونوں ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس ایس پی سٹی ڈویژن فدا حسین جانوری کے مطابق اطلاع ملنے پر گارڈن میں کارروائی کر کے دو ملزمان کلیم عرف پہاڑی اور فرحان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو دستی بم، ایک ماوزر ، ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ فدا حسین جانوری کے مطابق دونوں ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں اور ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔