03 اپریل ، 2015
کراچی.........سندھ ہائی کورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے گڈاپ ٹاؤن کے کوٹے پر دس داخلے منسوخ کردئیے ہیں۔ درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی۔سماعت میں ڈپٹی کمشنر ملیر نے 2014 اور 15 کے درمیان بنے والے ڈومیسائل کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ جس میں سے عدالت نے دس میں سے آٹھ ڈومیسائل کو جعلی قرار دیتے ہوئے میڈیکل یونیورسٹی میں گڈاپ ٹاون کے کوٹے پر ہونے والے دس داخلوں کو منسوخ کردیا ہے۔ ۔سماعت میں عدالت نے حکم دیا کہ گزشتہ 8 سالوں کے دوران بنے والے ڈومیسائل کی چھان بین کی جائے اور درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔