انٹرٹینمنٹ
03 اپریل ، 2015

ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی قتل کی گتھی سلجھانے آگیا

ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی قتل کی گتھی سلجھانے آگیا

ممبئی ......جاسوسی فلموں کے دیوانوں کیلئے ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی قتل کی گتھی سلجھانے آگیا ہے۔پہلے تلاش، پھر لاش اور پھر قاتل کی تلاش۔ کلکتہ میں ہونے والے قتل کی گتھیاں سلجھانے کیلئے سشانت سنگھ راجپوت اس بار ڈیٹیکٹو بیوم کیش بخشی کا کردار نبھا رہا ہے۔بالی وڈ کے سب سے بڑے بینر یش راج فلمز کا یہ شاہکار ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی اپنے سسپنس سے بھرپور ٹریلر کی وجہ سے دھوم مچا چکا ہے۔ جاسوسی فلموں کے دیوانے تو ابھی سے قاتل کے نام کے تکّے بھی لگانے لگے ہیں۔ لیکن قاتل کون ہوگا؟؟ یہ تو فلم کا اختتام دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔

مزید خبریں :