03 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طورابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خوش گوار رہے گا اسکے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی اورا سکے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارتیز ہوائیں سے چل رہی ہیں۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24جبکہ زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔