05 مئی ، 2012
نیویارک … این جی ٹی … ہالی ووڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے جدید مشینی کر دار نا صرف لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کر داروں سے اس قدر متا ثر ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے۔ ایک ایسے ہی نوجوان نے عالمی شہرت یافتہ فلم آئرن مین کے مرکزی کر دارسے متا ثر ہو کر ایسا لبا س تیا ر کیا ہے جس کی مدد سے وہ حقیقی زندگی میں ایک چلتا پھرتا آئرن مین بن گیا ہے۔ اس مشینی لباس کو پہن کر یہ نوجوان منٹوں میں آئرن مین کے روپ میں تبدیل ہو جا تا ہے جس کا مظاہرہ وہ کئی عوامی مقامات پر کر کے داد بھی وصول کر چکا ہے۔