پاکستان
06 مئی ، 2012

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار

لاہور/کراچی…سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ دن کے اوقات میں لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، بدین اور سندھ کے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ سایہ دار جگہوں کی تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ حیدرآباد میں برف کی مانگ اور قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملتان میں آج صبح اچانک گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں ، جس سے کچھ دیر کے لئے ہر طرف گرد و غبار چھا گیا۔ فیصل آباد ، بہاول پور ، سرگودھا اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بچے اور بڑے گرمی سے بچنے کے لئے نہروں کا رخ کرتے ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح نوشہرہ میں بھی گرمی عروج پر ہے اور لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ادھر غذر اور دیامر کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ ایک بار شروع ہوگیا ہے۔ اسکردو اور استور سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :