06 مئی ، 2012
اسکردو…گیاری سیکٹر میں گلیشیائی ملبے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن آج تیسویں روز بھی جاری ہے۔جہاں شدید سردی اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی برفباری کے باعث امدادی کارکنوں کومشکلات کا سامنا ہے۔گیاری سیکٹر میں آج تیسویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے، جہاں امدادی کارکن ہیوی مشینوں کے ذریعے 7 ترجیحی مقامات پر کھدائی کا کام کررہے ہیں۔ جبکہ گلیشیائی ملبے کی رکاوٹ سے بننے والے جھیل کے پانی کو نکالنے کے لئے اسپل وے کی کھدائی بھی کی جارہی ہے۔گیاری سیکٹر میں موسم آبرآلود ہے اور گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے برفباری ہورہی ہے۔ شدید سردی اور بر ف باری کے باعث امدادی کاموں میں حصہ لینے والی مشینوں کو اسٹارٹ رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔