06 مئی ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ کی ایک مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق اچھر ہ کی مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے ساتھ والی دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ،آتش زدگی کے باعث دونوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔