07 اپریل ، 2015
لاہور .......وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف شاندار کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوار بنانے کیلئے فیصلہ کن جنگ جاری ہے۔ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیںجنہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا۔