پاکستان
07 اپریل ، 2015

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس  جاری

اسلام آباد........یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے ۔یمن کی جنگ اورسعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کے کردار کے بارے میں سیاسی جماعتیں آج بھی اپنا نکتہ نظر اور تجاویز پیش کر رہی ہیں ۔ سینیٹرمیرحاصل بزنجو نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے قبائل کے جھگڑے میں ہمارا کیا کردار ہونا چاہیے،جو کچھ ہورہاہےاسکومشرق وسطی کےتناظر میں لیاجائے۔ہم تاجک اور پشتون کے جھگڑے میں پھنسے ہوئے ہیں۔یمن میں قبائل کا جھگڑا ہے اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ مانیں نہ مانیں عرب اسپرنگ کے بعد عرب دنیا کی سیاست بدل رہی ہے۔عرب میں انقلاب آچکا ، ہم اسے نہیں روک سکتے نہ یہ ہماری ذمےداری ہے۔

مزید خبریں :