پاکستان
07 اپریل ، 2015

یمن سے 146 پاکستانیوں کو لے کر پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا

یمن سے 146 پاکستانیوں کو لے کر پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا

کراچی .....یمن سے 146 پاکستانیوںسمیت 182افراد کو لے کر پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا ہے۔یمن سے کراچی پہنچنے والے بحری جہاز میں 11 بھارتیوں سمیت 36غیر ملکی بھی موجود ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق غیر ملکیوں کو ان کے قونصل خانوں سے رابطے کے بعد ان کے ملک روانہ کردیا جائیگا۔یمن سے پاکستان پہنچنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا ،جنہوں نے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد ،پاک بحریہ زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔ بحری جہاز سے سب سے پہلے چینی باشندہ باہر آیا جو پاکستانی پرچم لہرارہا تھا ۔اس موقع پرکراچی پورٹ پر محصورین یمن کے استقبال کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :