07 اپریل ، 2015
اسلام آباد .....تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنا رویہ درست کریں ورنہ زبان وہ بھی رکھتے ہیں اور جواب دینا بھی جانتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت الله بابر نے خواجہ آصف کے ریمارکس پارلیمنٹ کی کارروائی سے حذف کرانے کا مطالبہ کیاتاہم مولانا فضل الرحمن کل کے موقف پر ڈٹے رہے۔پی ٹی آئی کے ارکان کی قومی اسمبلی میں آمد پر خواجہ آصف کا بیان آج بھی موضوعِ بحث رہا۔ شاہ محمود قریشی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنا رویہ درست کرنا چاہیے ۔ انہوں نے خواجہ آصف کو پرانے بیانات بھی یاد دلائے۔انہوں نے مختلف جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کو اسمبلی میں اجنبی کہنے کا کچھ یوں جواب دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہ نما فرحت الله بابر نے ایوان میں خواجہ آصف کے کل کے بیان پر تنقید کی اورکل کے ریمارکس پارلیمنٹ کی کارروائی سے حذف کرانے کا مطالبہ کیا۔اے این پی کے رہنماغلام احمد بلور نے بھی سیاسی درجہ حرارت کچھ کم کرنے کی کچھ کوشش کی اور اسمبلی میں کل پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔ادھر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے نظر آئے، انہوں نے عمران خان کو اسمبلی کے رکن کے بجائے پارلیمنٹ کا مجرم قرار دیا۔