06 مئی ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف وہ اعلانات کیوں کرتے ہیں جن پر عمل نہیں کرنا ہوتا۔ سید منور حسن لاہور میں جماعت اسلامی پنجاب کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان پر اے پی سی بلانے کے اعلان پر عمل نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحریک چلانے کیلئے جماعت اسلامی یا جمعیت علمائے اسلام سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپیل کے فیصلے تک وزیراعظم ہیں انہیں اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔