11 اپریل ، 2015
کراچی ......ایم کیوایم کے تحت این اے 246 سے نکالی جانے والی ریلی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج دوپہر 2بجے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں عائشہ منزل سے نکلنے والی ریلی کو منسوخ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی ریلیاں بھی منعقد ہورہی ہیں اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی امن و محبت کی پالیسی کے تحت رواداری اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے ایم کیوایم نے آج کی ریلی کومنسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔