11 اپریل ، 2015
ملتان ......جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ سار میڈیا ایک ضمنی الیکشن پر فوکس کئے ہوئے ہے ،ضمنی انتخاب میں شریک دونوں پارٹیوں کا ڈی این اے کرایا جائے تو ثابت ہوگا کہ یہ ایک ہی گملے کی پیدا وار ہیں ۔ملتان میں جمعیت علما اسلام ( ف ) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے معلق جو پالیسی بنی اس پالیسی کو ہم 4اپریل کو پارٹی اجلاس میں سامنے لائے تھے ،پاکستان کو یمن کی اس چپقلش میں کسی بھی ملک کا فریق بننے کے بجائے ثالث کا کرداد ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ اور دہشتگرد سیاسی جماعت کے دفتر سے نکلےہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن وہاں کیا جائے جہاں دہشتگرد اور اسلحہ موجود ہیں۔