11 اپریل ، 2015
کراچی ......وزیرداخلہ بلوچستا ن سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تربت میں ہوئے دہشتگردی کےو اقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت نہیں کی، واقعے کےمقام پر موجود تمام محافظوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ علاقے کی سیکیورٹی پولیس اور لیویز فورس کی ذمے داری تھی، تاہم انہوں نے واقعے کے بعد فوری کارروائی نہیں کی،غفلت برتنے والے اہل کاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستا ن نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی کی یہ کارروائی بھی قومیت کی بنیاد پر نہیں کی گئی۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے پورا تعاون کیا جارہا ہے۔