پاکستان
11 اپریل ، 2015

عمران خان سے کہا تھا اسمبلی سے استعفی نہ دیں،جاوید ہاشمی

عمران خان سے کہا تھا اسمبلی سے استعفی نہ دیں،جاوید ہاشمی

ملتان ......سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا اسمبلی سے استعفی نہ دیں، مسلم لیگ ن بھی نہیں چاہتی کہ تحریک انصاف کے اراکین مستعفی ہوں ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں ورنہ ممبر نہیں رہیں گے، لیکن عمران خان کو لگتا تھا کہ استعفی دیتے ہی اسمبلی ختم ہو جائیگی،انہیں توقع نہیں تھی کہ عمران خان مستعفی ہونے کے بعد اسمبلی جائینگے۔اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی واپسی پرجاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہیں چاہتی تھی کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے مستعفی ہوں ،جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے سے متعلق ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے اور شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا دھاندلی اس طرح نہیں ہوئی کہ اسے ثابت کیا جاسکے ۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 2015ء انتخابات کا سال نہیں ، ان کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت مدت پوری کرے۔

مزید خبریں :