11 اپریل ، 2015
لاہور......لاہور کے علاقے گلشن راوی میں 14 سالہ بچے کو آگ لگانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،نعمان کو آگ اس کے چچا اور چچی نے لگائی ۔پولیس کے مطابق 14 سالہ نعمان کے نانا ہیرا مسیح نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے ، اس نے الزام لگایا ہے کہ نعمان کو اس کے چچا ندیم اور چچی ثمینہ نے ساڑھے 3 مرلے کا مکان ہتھیانے کے لئے آگ لگوائی ،اس کے نانا ہیرا مسیح نے بیان دیا کہ ملزمان نے نا معلوم ساتھیوں کی مدد سے اسے آگ لگوائی ،پولیس نے نعمان کے نانا کے بیان کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔