11 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......این اے 246 میں بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسراں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 246 کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں کرائی گئی ۔ ان بیلٹ پیپرز کو فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسراں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے لئے ایسا کاغذ اور رنگ استعمال کیا گیا ہے جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔