پاکستان
11 اپریل ، 2015

این اے 246 میں ضابطہ اخلاق پرعمل نہیں ہورہا، فیروزشاہ

 این اے 246 میں ضابطہ اخلاق پرعمل نہیں ہورہا، فیروزشاہ

کراچی.........ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل نہیں ہورہا، این اے 246 کے تمام 213 پولنگ اسٹیشن ہی حساس ہیں، 213 پولنگ اسٹیشن 57 کمپاؤنڈ میں قائم ہیں،سب کی سیکیورٹی سخت ہوگی۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق تمام جماعتیں پابند ہیں کہ وہ جلوس،ریلی سے 3 دن پہلے پولیس کو آگاہ کریں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کررہے ہیں، لیاقت آباد اورکریم آباد میں تصادم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو لکھ دیا ہے۔

مزید خبریں :