11 اپریل ، 2015
لاہور..........خصوصی سفیر برائے سرمایا کاری جاوید ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ جاوید ملک نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پاکستان اور دبئی کے مابین تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب سرما یا کاری بورڈ کے اشتراک سے دبئی اور دیگر خلیجی ریاستوں میں پاکستان ٹریڈ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے اور عوام کے حالات زندگی بہتر ہو رہے ہیں۔