کھیل
06 مئی ، 2012

جونیئر ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف دباوٴ میں کھیلی، احمد عالم

جونیئر ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف دباوٴ میں کھیلی، احمد عالم

ملاکا … پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ احمد عالم نے کہا ہے کہ دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف دباؤ میں کھیلی جو خوش آئند ہے۔ ملاکا سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان نے کہا کہ میچ میں پاکستان نے 7 پنالٹی کانر حاصل کئے اس کے برعکس بھارتی ٹیم صرف 2 پنالٹی کارنر لے سکی۔ بھارت نے پچھلے 2 ٹائٹل جیتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ بھی بھارتی ٹیم 2۔5 کے بڑے مارجن سے جیتی تھی اس لحاظ سے نتیجہ حوصلہ افزا ہے۔ احمد عالم نے کہا کہ چین کے خلاف بھی گول کرنے کے کئی مواقع ضائع ہوئے تھے اور بھارت کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا۔ ٹیم مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی اس خامی کو جلد از جلد دور کیا جا سکے۔

مزید خبریں :