پاکستان
12 اپریل ، 2015

کراچی کےضمنی انتخابات میں فتح انشا اللہ ترازو کی ہوگی ،حافظ نعیم

کراچی کےضمنی انتخابات میں فتح انشا اللہ ترازو کی ہوگی ،حافظ نعیم

کراچی......امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں انشا اللہ فتح ترازو کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ٹرینڈ تبدیل ہو جائےگا۔کراچی میں عائشہ منزل کے مقام پر جلسہ گاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے بھرپور سیکیورٹی مہیا کرنی چاہیے، جماعت اسلامی نے کبھی بھی حکومتی سیکیورٹی کی فکر نہیں کی ہمیں صرف اللہ پر بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ آئیں گے تو کرسیاں بھی کم پڑ جائیں گی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں انشا اللہ جیت ترازو کی ہو گی،انتخابات کے بعد ٹرینڈ تبدیل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :