12 اپریل ، 2015
مظفر آباد......آزادکشمیر میں ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر بھارتی افواج نے اچانک ہی بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گائوں ڈبسی سےتعلق رکھنے والا 13سالہ لڑکا حماد زخمی ہوگیا، زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔