پاکستان
12 اپریل ، 2015

موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن

موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن

کراچی......موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا آج آخری دن ہے، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 12 اپریل کی ڈیڈ لائن کے بعد تصدیق کی مدت میں کوئی توسیع نہیں ہو گی، تمام غیر تصدیق شدہ سمز رات 12 بجے تک بند کر دی جائیں گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق موبائل سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کا آج آخری دن ہے، بلاک کی گئی سمز متعلقہ کمپنی سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کھولی جاسکیں گی۔ اب تک 7 کروڑ 71 لاکھ سے زائد سمز کی بائیومیٹرک تصدیق ہوچکی ہے۔۔ ایک کروڑ 67 لاکھ سمز عدم تصدیق کے باعث پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سمز کی تصدیق کا عمل تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا، سمز کی تصدیق کے تیسرے مرحلے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر میں تقریبا ساڑھے 13 کروڑ کے قریب سمز کام کررہی تھیں جن میں سے ساڑھے تین کروڑ سمز گزشتہ ایک سال میں بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے جاری کی گئیں۔

مزید خبریں :