06 مئی ، 2012
اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت مزید ایک دو روز برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سب سے زیادہ گرمی موہنجوداڑو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، کوہاٹ، ملاکنڈ ہزارہ ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، دادو، دالبندین اور نوکنڈی میں درجہ حرارت43 ڈگری، ملتان میں 39، لاہور، فیصل آباد38، پشاور35، اسلام آباد اور کراچی میں 34 ڈگری رہا جبکہ کوئٹہ ، مظفرآباد میں 32، گلگت 28 اور مری میں 20 ڈگری رہا۔