06 مئی ، 2012
لاہور … جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت نے پاکستان کو اپنی سازشوں کا نشانہ بنا کر سزا دینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ایوان اقبال لاہور میں میڈیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں نیٹو کی شکست پر پریشان ہے اس کے تمام اتحادی اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ بلوچستان کی تحریک کی قرارداد امریکیوں نے پاس کروائی ہے اور وہ گریٹر بلوچستان کا خواب دکھا رہے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان سے کاٹ کر چین سے راستہ منقطع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔