06 مئی ، 2012
کراچی… آئی جی سندھ مشتاق شاہ کی جانب سے لیاری آپریشن روکنے کی دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل صبح تک کرلیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی سندھ مشتاق شاہ کی جانب سے جمعہ کے روز 48 گھنٹے کے لئے لیاری میں آپریشن روکے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج انھوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر آپریشن دوبارہ شروع نہیں کیا جارہا، اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کل صبح تک کرلیا جائے گا۔