06 مئی ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ رم جھم رم جھم بارش،موسم خوشگوار ہوگیا ،صوبے کے کئی علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کوئٹہ میں صبح سے بادل اسمان سے انکھ مچولی کررہے تھے لیکن سہ پہر کو کالی گھٹاؤں نے اسمان کوآ گھیرا اور گرج چمک کے ساتھ نصف گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا،تاہم نکاسی اب کا نظام درست نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر بہتا رہا۔کوئٹہ کے علاوہ زیارت ،پشین ہرنائی میں بھی بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہرنائی میں بارش سے ندی نالے بھر گئے اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔