13 اپریل ، 2015
کراچی.........قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش روانگی کے لیے تیار ہے۔ پاکستان ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئینٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران گرین شرٹس کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران سینیر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، نوجوان کھلاڑی کی باصلاحیت پر مکمل بھروسہ ہے، بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آئے گا۔ روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ میں سر فہرست نئے کپتان اظہرعلی، سرفرازاحمد، فوادعالم، محمدحفیظ، سعیداجمل، راحت علی، سمیع اسلم، اسدشفیق، احسان عادل، جنیدخان، حارث سہیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے بعد اپنے پہلے مکمل دورے اور بنگلہ دیش سے سیریز کے لیے تیار ہیں، جہاں کچھ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر ٹیم سے باہر اور نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرکے کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے۔