06 مئی ، 2012
کراچی…سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقہ لیاری میں فرمائشی آپریشن بند کرکے دہشت گردوں کے خلاف موٴثر کارروائی کی جائے۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرنے سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ٹیلی فونک گفتگوکی جس میں لیاری میں آپریشن اور دہشتگردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔صاحبزادہ ابوالخیر کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سنی تحریک کے کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔