دلچسپ و عجیب
06 مئی ، 2012

سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فٹ اونچے پہاڑ پر لکڑی سے بنایا گیا ہٹ

سوئٹزر لینڈ میں ہزاروں فٹ اونچے پہاڑ پر لکڑی سے بنایا گیا ہٹ

برن …دنیا میں کئی ایسے دلفریب اور خوبصورت مقامات ہیں جہاں جانا کسی خواب سے کم نہیں ہوتاایسے ہی ایک مقام کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے اور کسی عجوبے سے کم نہیں۔ Solvay Hutنامی یہ تفریحی مقام سوئٹزلینڈکے Matterhornپہاڑ پرتیرہ ہزارایک سو تینتس(13,133)فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ برف پوش نوکیلی چٹانوں کے درمیان موجود اس Hut میں بیک وقت دس سے زائد افراد قیام کر سکتے ہیں ۔بلند ترین سوئس پہاڑ پر واقع یہ ہٹ 1915میں قائم کیا گیا تھا جو کئی بارسخت موسمی اثرات سے دوچار ہونے کے بعد نئے سرے سے تعمیر بھی کیا گیا جسے قومی اثاثہ ہونے کی بنیاد پرآج بھی اپنی منفرد حیثیت بر قرار رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :