06 مئی ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ریلیاں سونامی نہیں کیٹ واک ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے رالپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں ڈانس سے انقلاب نہیں آیا کرتا، عمران خان اتنی باتیں کرتے ہیں پہلے اپنے ممبر قومی اسمبلی اویس لغاری سے تو استعفیٰ لیں۔