دنیا
07 مئی ، 2012

ایمن الظواہری پاکستان میں ہے، ہلیری کلنٹن کا دعویٰ

ایمن الظواہری پاکستان میں ہے، ہلیری کلنٹن کا دعویٰ

نئی دہلی… امریکا میں امریکی وزیرخارجہ نے بولی پھر انڈیا کی بولی، کہتی ہیں حافظ سعید کے معاملے پر امریکہ بھارت کے ساتھ ہے ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا القائدہ کو مکمل طور پر معذور دیکھنا چاہتا ہے ،امریکا سمجھتا ہے کہ ایمن الظواہری پاکستان میں ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کا ذمہ دار حافظ سعید ہے ،اور حافظ سعید کے معاملے پر امریکا بھارت کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ،دہشت گردی کو روکنے کے لئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جس کی تازہ مثال ایبٹ آباد سے اسامہ کو پکڑنے کی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی قیادت نے اتنے بڑے دہشت گرد کا خاتمہ کیا۔

مزید خبریں :