کاروبار
15 اپریل ، 2015

پی ٹی سی ایل کا رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان

راچی ....... پاکستان میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے سال 2015 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 مارچ 2015 کو اختتام پزیر ہونے والی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل گروپ کے محصولات 30.2 ارب روپے رہے۔جبکہ گروپ کا مجموعی اور خالص منافع بالترتیب 8.5 ارب روپے اور 0.716 ارب روپے رہا۔ صارفین کی تعداد میں متواتر اضافے اورمضبوط مارکیٹ پوزیشن کی بدولت پی ٹی سی ایل کی مالیاتی پوزیشن مستحکم رہی ۔ کمپنی کے فکسڈ اور وائر لیس براڈبینڈ صارفین کے بڑھتے ہوئے بزنس کا بھی اس سلسلے میں اہم کردار رہا۔ اس عرصہ میں پی ٹی سی ایل کے محصولات 19.2 ارب روپے رہے۔ خالص منافع 2.5 ار ب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی منافع 6.1 ارب روپے رہا ۔ پی ٹی سی ایل کے پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ولید ارشیدنےاس موقع پرکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان میں نیکسٹ جنریشن کمیو نیکیشن انفراسٹرکچر میں متواترانویسٹمنٹ کی بدولت سال کی پہلی سہ ماہی میں مظبوط نتائج سامنے آئے، جس کی بدولت ہم اپنے شیئر ہولڈرزکی توقعات پر پور۱ ۱ تر سکے ہیں۔ یہ بڑھوتری تمام بزنس سیگمنٹس خصوصاََ وائر لیس ، فکسڈ براڈبینڈ اور انٹرپرائز سلوشنز میں دیکھنے کو آئی ہے ۔ ’

مزید خبریں :