17 اپریل ، 2015
کراچی ....... کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو چھیالیس کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ بیلٹ پیپرز ہرے رنگ میں چھپوائے گئے ہیں جبکہ چھپائی پرنٹنگ پریس کارپوریشن سے کروائی گئی ہے۔ حلقہ این اے دو سوچھیالیس میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ ستاون ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضرورت کے تحت اضافی بیلٹ پیپرز چھپوائے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشن کے لئے اتنے ہی پریذائیڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کی تعداد پندرہ سو اڑتیس ہوگی۔