پاکستان
17 اپریل ، 2015

کراچی: کے ایم سی میں افسروں نے خود کو پروموٹ کیا، شرجیل میمن

 کراچی: کے ایم سی  میں افسروں نے خود کو پروموٹ کیا،  شرجیل میمن

کراچی........ وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کے ایم سی میں تمام ترقیاں ایڈمنسٹریٹر لیول پر ہوتی رہیں،افسران نے خود کو پروموٹ کیا لیکن ان کی ترقی کی تفصیلات کہیں موجود نہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے مختلف شہروں میں نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جا رہاہے۔کراچی میں مرکزی ڈرینیج لائن کو صاف کیا گیا ہےہریوسی میں مچھر مار اسپرے کیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن اور صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ کے ایم سی میں تمام ترقیاں ایڈمنسٹریٹر لیول پر ہوتی رہیں۔افسران نےخود کو پروموٹ کیا لیکن انکی ترقی کا کوئی رکارڈ موجود ہی نہیں۔

مزید خبریں :