پاکستان
17 اپریل ، 2015

سری نگر بھارتی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ14کشمیری زخمی

سری نگر بھارتی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ14کشمیری زخمی

سری نگر......مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ سے 14کشمیری زخمی ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کیخلاف ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے ۔اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مظاہرین پرفائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔جس سے 14کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز سری نگر میں پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنے پر حریت رہنمائوں کیخلاف مقدمہ بنایا گیا تھا جب کہ آج کشمیری رہنما مسرت عالم کو گرفتار کرلیاتھا۔

مزید خبریں :