پاکستان
17 اپریل ، 2015

ضمنی الیکشن سے دست بردار نہیں ہوں گا، عمران اسماعیل

ضمنی الیکشن سے دست بردار نہیں ہوں گا، عمران اسماعیل

کراچی ......کراچی کے حلقے این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نےضمنی انتخاب سے دست برداری کا امکان مسترد کردیاہے ۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنانے کا الزام بھی لگایا ہے ۔ انتخابی حلقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پہلے بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال کی حمایت کی تھی ۔ تاہم بعد میں اس کی مخالفت کی ، شفاف نظام بنائے جانے تک دھاندلی کا سہارا لینے والی جماعتیں فائدہ اٹھاتی رہیں گی ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جعلی پولنگ اسٹیشن کی تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔

مزید خبریں :