17 اپریل ، 2015
راولپنڈی .....نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست دائرکردی ہے، عدالت نے آصف زرداری کو27اپریل کوطلبی کانوٹس جاری کر دیاہے۔راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ خرم اعجاز نے عدالت سے استدعا کی کہ معاملے کے مرکزی ملزم آصف زرداری کو بطور صدرِ پاکستان حاصل استثنیٰ ختم ہو چکا ہے لہٰذا یہ ریفرنس دوبارہ کھولا جائے۔عدالت نے سابق صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔آصف زداری اس ریفرنس کے واحد نامزد ملزم ہیں۔اثاثہ جات کا یہ ریفرنس سنہ 2001 میں آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو کیخلاف دائر کیا گیا تھا۔