پاکستان
17 اپریل ، 2015

پی ٹی آئی اراکان کے استعفوں پر اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی اراکان کے استعفوں پر اسپیکر کی رولنگ غلط ہے، فضل الرحمان

مردان .....جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر اسپیکر کی رولنگ غلط اور متنازع ہے۔سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال پرتعزیت کیلئے مردان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے اراکین مستعفی ہوچکے ہیں، آئین میں استعفے قبول نہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد جے یو آئی کے کچھ اراکین نے تحریک جمع کرائی تھی ،اس لیے یہ کہنا غلط ہےکہ استعفوں کے بعد کوئی تحریک جمع نہیں کرائی گئی۔

مزید خبریں :