پاکستان
17 اپریل ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان فوج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان فوج کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی ..... افغانستان کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان جنرل نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدی امور،دفاعی تعاون اور افواج کی ٹریننگ پر بھی غورکیا۔

مزید خبریں :