07 مئی ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…بچوں کا لااُبالی پن اور ذرا سی بے احتیاطی انہیں کسی بڑی مشکل سے دوچار کرسکتی ہے اور ایسا ہی اس وڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جنوب مغربی چین میں اپنی والدہ کے ساتھ سڑک سے گزرتا بچہ ایک بچہ بے دھیانی میں نکاسی ِ آب کے لیے بنائی گئی جالی میں پھنس گیا۔اس چار سالہ بچے کی ٹانگ گھٹنے تک مکمل طور پر کنکریٹ سے بنے بلاک کی جالی میں پھنس چکی تھی جسے نکالنے کے لیے مقامی رضاکاروں کی مدد حاصل کی گئی۔کئی گھنٹوں کی کڑی محنت اور مختلف آلات کے استعمال کے بعد کنکریٹ بلاک کو کاٹتے ہوئے بلاآخر بچے کی ٹانگ آزاد کروالی گئی جسے صرف معمولی خراشیں آئیں۔